Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی درندگی پر دنیا سراپا احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا،برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر احتجاج،مانچسٹر اور لندن میں ہزاروں افراد کی ریلیاں
نیویارک اور شکاگو سمیت کئی امریکی شہروں میں احتجاج، اسپین،ارجنٹینا،جنوبی افریقا میں بھی ریلیاں ، فرانس میں پابندی کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج
لندن (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا، لندن میں وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا،لندن میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا،مانچسٹر میں بھی شہری فلسطینوں کے حق سڑکوں پر نکل آئے، ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں اسرائیل کے نہتے فلسطینوں پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے، نیویارک اور شکاگو میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے گئے،اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی ہزاروں مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے، جرمنی کے دارالحکومت برلن اور دوسرے شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے گئے ، پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا،فرانس میں پابندی کے باوجود پانچ ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی ریلی نکالی ،اس کے علاوہ جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کئی ممالک میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular