Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اربعین یعنی تجدید عزمِ حسینیؑ

تحریر: سویرا بتول

اربعین کی اہمیت کس وجہ سے ہے؟ کیا صرف اس لیے کہ امام عالی مقامؑ کی شہادت کو چالیس دن گزر چکے ہیں؟ آخر اس کی کیا خاصیت ہے؟ اربعین کی خصوصیت یہ ہے کہ اس دن سید الشہدائؑ کی شہادت کی یاد تازہ ہوئی۔ فرض کیجیے اگر تاریخ میں یہ عظیم واقعہ رونما ہوتا یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت ہو جاتی اور بنی امیہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے، یعنی جس طرح انہوں نے امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کے جسم ہاہِ مبارک کو خاک و خوں میں غلطاں کیا، اسی طرح اس وقت کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے ذہنوں سے ان کی یاد کو بھی مٹا دیتے تو ایسی صورت میں آلِ رسولؑ کی شہادت کا اسلام کو کوئی فائدہ پہنچتا؟ یا فرض کیجیے ا ±س وقت اس کا ایک اثر ہوتا لیکن کیا آنے والی نسلوں پر اور مستقبل کی بلاو ¿ں، مصیبتوں، تاریکیوں اور یزیدانِ وقت پر بھی اسکا کوئی خاص اثر ہوتا؟
ایک قوم کی مظلومیت اس وقت دوسری ستمدیدہ زخمی اقوام کے لیے مرہم بن سکتی ہے، جب یہ مظلومیت ایک فریاد بن جاﺅ۔ اس مظلومیت کی آواز دوسرے لوگوں کے کانوں تک بھی پہنچے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے میں استکباری طاقتوں کی پوری کوشش تھی کہ جو بھی جتنا بھی خرچ ہو، کسی بھی طرح سے حسینؑ ابنِ علیؑ کا نام، ان کی یاد، ان کی شہادت اور کربلا و عاشورا لوگوں کے لیے درس نہ بننے پاﺅ اور اس کی گونج دوسری اقوام کے کانوں تک نہ پہنچنے۔ البتہ شروع میں خود انِ کی سمجھ میں بھی نہیں آیا تھا کہ یہ شہادت کیا کرسکتی ہے، لیکن جتنا زمانہ گزرتا گیا، اِن کی سمجھ میں آنے لگا۔ یہاں تک کہ بنی عباس کے دورِ حکومت میں امام عالی مقامؑ کی قبر کو منہدم کیا گیا۔ اسے پانی سے گھیر دیا گیا، تاکہ اس کا کوئی نام و نشان باقی نہ رہے۔ یہ ہے شہداءاور شہادت کی یاد کا اثر۔
شہادت اس وقت تک اپنا اثر نہیں دکھاتی، جب تک اسے زندہ نہ رکھا جائے گا، اس کی یاد نہ منائی جائے اور اس کے خون میں جوش نہ پیدا ہو اور چہلم وہ دن ہے جب پیغامِ حسینی کو زندہ رکھنے کا پرچم لہرایا گیا اور وہ دن ہے، جب شہداءکی بقاءکا اعلان ہوا۔ چہلم وہ دن ہے، جب پہلی بار امام حسینؑ کے زائر ا ±ن کی زیارت کو آئے۔ جابر بن عبداللہ انصاری گرچہ نابینا تھے، لیکن قبرِ سبطِ رسول پہ آئے زار و قطار گریہ کیا اور امام حسینؑ کی یاد کو زندہ کیا اور زیارت قبور شہداءکی سنت کا احیاءکیا۔ امام زمانہ جب ظہور فرمائیں گے تو یہ ندا دیں گے کہ اے لوگو جان لو کہ بیشک میرے جد حسینؑ کو تشنہ لب شہید کیا گیا۔ گویا امام زمانہ ؑ اپنے آپ کو امام حسین علیہ السلام کے ذریعے دنیا والوں کے سامنے پہچنوائیں گے۔ ابھی بھی دنیا نواسہ رسول امام حسینؑ کو نہیں پاتی۔ لہذا اربعین حسینؑ شناسی کے لیے بہترین فرصت ہے۔
آج عالم استکبار کا مقصد اسلامی مذاہب کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے، جیسے شیعہ سنی میں اختلاف۔ لہذا اس دشمن سے دھوکہ نہ کھائیں، عزاداری کبھی بھی شیعوں سے مخصوص نہیں رہی ہے بلکہ ہر وہ مسلمان جس کے دل میں اہلِ بیت ؑ کی محبت ہے، انکے مصائب پر غمگین اور عزادار رہا ہے، اس نے مختلف طریقے سے اس محبت اور عشق کا اظہار کیا ہے۔ اربعین حسینی حسینؑ ابنِ علی سے وفا کا دن ہے۔ جس زمین سے یزید کے حق میں نعرہ بلند ہوا ہے، ا ±سی زمین پر حسینی قیام واجب ہے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب فرقہ یا جماعت سے ہو، حسین? کی خاطر جلوس عزاءمیں شرکت کو یقینی بنائیں۔ اگر آج نواسہ رسولؑ کی حقانیت کو عیاں کرنے کے لیے نہیں نکلیں گے تو بروز حشر کس منہ سے اپنے نبی کی شفاعت کی امید رکھیں گے۔؟

مزید پڑھیے

Most Popular