
تل ابیب : ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی نے صیہونیوں پر لرزہ طاری کردیا، صیہونی وزارت خارجہ کے ترجمان لیورحیات نے اپنے ٹوئٹ میں ابراہیم رئیسی کو ایسا فرد قرار دیا ہے جو ایٹمی پروگرام کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم رکھتا ہے، ابراہیم رئیسی کے انتخاب نے ایران کے تخریبی اہداف کو شفاف کردیا ہے، جس پر عالمی برادری میں فوری اور گہری تشویش پیدا ہوسکتی ہے، انہوں نے ہرزہ سرائی کی کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، ایٹمی پروگرام رول بیک ہونا چاہیے اور ایران کے بیلسٹک میزائیل پروگرام کو بھی جڑ سے ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔


































