Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یورپی ممالک بھی ڈالر سے جان چھڑانے میں لگ گئے

 امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں، خودسرانہ اقدامات اور اقتصادی اختلافات میں شدت پر اکثر یورپی ممالک نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے،روسی وزیر خارجہ
ڈالرکا استعمال ترک کرنے کی وجہ سے ایران روس اقتصادی تعلقات فروغ پارہے ہیں، یورپی ممالک بھی ڈالر پر انحصار ختم کر نے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں
 ماسکو (نیوز ڈیسک) یورپی ممالک نے بھی ڈالر سے ہر طرح کا انحصار ختم کرنے کی کوششیں تیز کردیں، اس بات کا انکشاف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کیا ، سرگئی لارووف نے کہا کہ ایران اور روس باہمی معاشی تعلقات پر پابندیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں،دونوں ممالک باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں چاہتے ہیں،ڈالرکا استعمال ترک کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات فروغ پارہے ہیں، قومی کرنسیوں کی طرف منتقلی اور باہمی تعامل کی نئی اسکیمیں کارآمد ثابت ہورہی ہیں،روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے شکار ممالک کے ساتھ ہی دوسرے ممالک یہاں تک کہ یورپی ملک بھی ڈالر سے اپنی وابستگی ختم کرنا چاہتے ہیں، یورپی ممالک بھی واشنگٹن کی جانب سے ڈالر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سبب ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اور خودسرانہ اقدامات نیز واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اختلافات میں شدت پر اکثر یورپی ممالک نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے ، مزید کہا کہ صرف، روس چین، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہی نہیں ہیں جو ایسے میکانزم پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کو اپنی قومی کرنسی میں انجام دے سکیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular