Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

"ھ” اور "ہ” میں کیا فرق ہے؟

دوستوں کیا.. "ھاں” اور "ہاں” کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم” اور "ھم” اگر فرق ہے تو کیا ہے؟?اردو میں دو چشمی ھ کا استعمال کمپاؤنڈ حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔بعض جگہوں پر خوبصورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں ھ کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم”، "ھماری” اور "ھاں” وغیرہ .لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ ‘‘ *ہ* ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔ ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:”ھ” ? *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔”ہ”? *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔
"ھ”? *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔”ہ”? *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔س
"ھ”? *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔”ہ”? *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔”ھ”? *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔”ہ”? *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔
"ھ”? *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔”ہ”? *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔”ھ”? *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔”ہ”? *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔”ھ”? *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔”ہ”? *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔*نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ” کا جملہ نہیں آتا۔”ھ”? *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔”ہ”? *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔”ھ”? *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔”ہ”? *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔”ھ”? *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔”ہ”? *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔یہ جملے صرف دوچشمی "ھ” اور "ہ” کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمّید ہے اس سے آپ مستفید ہوں گے.ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular