Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پردہ


پردہ کا واجب ہونا اسلام کا ایک قطعی حکم ہے اور سارے فقہاء اس مسئلہ میں متفق ہیں ۔ عورتوں کا یہ فریضہ ہے کہ اپنے بدن کو نامحرم مردوں سے چھپائیں اور وہ اس کے لئے برقعہ ، چادر، لمبی قمیض ، عبا، کوٹ یا مقنعہ ، غرض کہ ہر وہ چیز استعمال کر سکتی ہیں جو بدن کو اچھی طرح چھپالے، پردہ کرنے کے لئے کسی مخصوص لباس کے استعمال کرنے کے بارے میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔پردہ کے واجب ہونے کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔مسعدہ بن زیادہ کا بیان ہے میں نے امام جعفر صادق ؑ سے اس سوال کے جواب میں جو عورتوں کی ظاہری زینت کے بارے میں ہوا تھا آپؑ کی زبان مبارک سے یہ سنا ہے:’’ ظاہری زینت سے مراد چہرہ اور دونوں ہاتھ ہیں۔‘‘نیز اگر مرد محرم نہ ہو تو عورتوں کے کن اعضاء کو دیکھ سکتا ہے اس کے بارے میں آپؑ نے فرمایا: چہرہ اور دونوں ہاتھ(گٹے تک) اور دونوں پیر۔ (ٹخنے تک)علی بن جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بھائی امام موسیٰ کاظم ؑ سے سوال کیا: مرد ، نامحرم عورت کے کن اعضاء کو دیکھ سکتا ہے؟ تو آپؑ نے فرمایا:چہرہ اور گٹے تک ہاتھ ۔‘‘امام رضا ؑ نے فرمایا:’’ جب تمہارے لڑکے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کے لئے کہو لیکن عورت اس وقت اس سے اپنے بالوں کو چھپائے جب وہ بالغ ہو جائیں ۔‘‘عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے امام موسیٰ کاظم ؑ سے اس لڑکی کے بارے میں سوال کیا جو ابھی بالغ نہ ہوئی ہو کہ وہ کس عمر میں نامحرم سے اپنا سر چھپائے اور کس عمر میں نماز کے لئے اپنے سر کو مقنعہ سے ڈھانپے؟ تو آپؑ نے فرمایا: بالوں اور سر کو چھپانے کے واجب ہونے کو بلوغ کے آثار میں سے بتایا ہے لیکن چہرہ چھپانے کے واجب ہونے کے بارے میں کچھ بیان نہیں کیا گیا درحالیکہ اگر یہ کام واجب ہوتا تو اس کو پہلے یہاں بیان کیا جاتا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں پر چہرہ چھپانا واجب نہیں ہے۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular