Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے آٹھویں اختتامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں میں خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کیا جائے گا۔ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ایران کے عوام بھی قریبی تجارتی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع اور کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی اس 2روزہ اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان کی جانب سے اجلاس میں موجود بلوچستان کسٹمز کلیکٹر عبدالوحید مروت کا کہنا تھا کہ اجلاس کے نتیجہ خیز نتائج کے طور پر دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے نشاندہی کی گئی مشکلات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے گا. اس موقع پر ایرانی وفد کی قیادت کرنے والی سیستان و بلوچستان کی اقتصادی رابطہ امور کی ڈپٹی گورنر مندانا زنگانے کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں دوطرفہ تجارت میں دونوں ممالک کے تاجروں کو پیش آنے والی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور ایران کی جانب سے شامل شرکاء نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ مندانا زنگانے کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس دونوں طرف سے مطلوبہ تجارتی اہداف حاصل کرنے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular