
تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران طویل مدت تک مذاکرات جاری نہیں رکھےگا، اب فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ اسے ٹرمپ کے راستے کو ترک کرنا ہے یا جاری رکھنا ہے، امریکا نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نابود کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ایران نے اس معاہدے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بچانے کی بھی کوشش کی، ترجمان نے کہا کہ ایران کا معاہدے پر یقین ہے لیکن فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ اُسے سابق صدر ٹرمپ کی میراث کو ترک کرکے معاہدے میں واپس آنا ہے یا نہیں، ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔


































