
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کو ایران میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔ انہیں ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ایران برکت کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔ ولی امر مسلمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے کہ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایرانی ویکسین دی جائے۔


































