حیدرآباد(نیوز ڈیسک) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ تحریک کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں آن لائن علمی فکری دروس کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ماہر تعلیم و مذہبی اسکالر ڈاکٹر جواد حیدر ھاشمی نے ماہ رمضان کی فضیلت پر درس میں کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کے لیے ہے، اس مبارک مہینے کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں جن کی فکر آخرت کے لیے اور جن کا محور مابعد الموت ہو ۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- ماہ رمضان میں اللہ کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح…
ماہ رمضان میں اللہ کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، جواد حیدر ھاشمی
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- قومی خبریں
- 7
- 0 minute read


































