Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

قرآ ن مجید پوری دنیا اور عالم بشریت کے لئے ہدایت ہے،ولی امر مسلمین

امریکا حق بات کو قبول نہیں کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات کے ذریعہ ایران کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کررہا ہے، وقت امریکا کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے
 پہلے پابندیاں ختم کی جائیں اسکے بعد ہم وعدوں پر عمل کریں گے،یورپی ممالک ایران کی تائید کرتے ہیں لیکن امریکی منہ زوری پر بے بس ہوجاتے ہیں
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای نے ایٹمی سمجھوتے کو برقرار رکھنے کی امریکی تجاویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجاویز تو ایک نظر ڈالنے کے بھی قابل نہیں ، امریکی بالعموم توہین آمیز اور تکبرانہ انداز میں پیش کش کرتے ہیں ، وہ دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہوتی ہیں، انہوں نے امریکا کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقت اس کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے ، مذاکرات کو تخریبی نہیں بننا چاہیے، امریکا حق بات کو قبول نہیں کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات کے ذریعہ ایران کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کررہا ہے،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مذاکرات ایسے نہیں ہونے چاہئیں کہ وہ طول پکڑیں اور ان میں فریقوں کوالجھا دیا جائے، یہ عمل ملک کے لیے نقصان دہ ہے،انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پہلے ایران مخالف پابندیاں ختم کی جائیں اس کے بعد ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے،انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک خصوصی اجلاس میں ایران کے بر حق ہونے کی تائید کرتے ہیں لیکن امریکاکی منہ زوری کے سامنے وہ بھی بے بس ہوجاتے ہیں ،انہوں نے قرآنی تعلیمات سے متعلق کہا کہ قرآن مجید کی ہدایات کسی خاص علاقہ یا خطہ اور کسی خاص قوم اور قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ قرآ ن مجید کی ہدایات پوری دنیا اور عالم بشریت کے لئے ہیں ، قرآن انسان کے لئے بہترین ہادی اور رہنما ہے کیونکہ یہ اللہ کی کتاب ہے اور اللہ نے ہی انسان کو بھی پیدا کیا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular