آبی آلودگی پھیلانے کے جرم میں جنوبی کورین جہاز کو تحویل میں لیا،ایران
تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کے کیمیکل سے بھرے جہاز کو تحویل میں لے کر عملے کے 20ارکان کو بھی حراست میں لے لیا ، پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے آبی آلودگی پھیلانے کے جرم میں جنوبی کوریا کے کیمیکل لے جانے والے جہاز کو تحویل میں لیا ہے، جنوبی کوریا کے حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایران فوری طور پر عملے کو جہاز سمیت رہا کرے ، برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے جنوبی کوریا کے بینکوں میں اپنے فنڈز منجمد کرنے پر جوابی کارروائی کی ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فنڈ ز منجمد کرنیکا جواب،ایران نے کورین جہاز پکڑلیا
فنڈ ز منجمد کرنیکا جواب،ایران نے کورین جہاز پکڑلیا
-
Ilyas - جنوری 6, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































