Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی انتخابات کیخلاف اسرائیلی سازشوں کا دائرہ وسیع

نامزدگی ، ووٹ ڈالنے اور نمائندگی کے معاملے میں یروشلم کے شہریوں کا استثنی کسی صورت قبول نہیں، یہ ایک مستقل اورناقابل سمجھوتہ ہے،حماس
 حماس کسی بھی بہانے سے انتخابات کو ملتوی اور بیت المقدس کے شہریوں کو مستثنی کرنے کے خلاف ہے،کہ یروشلم کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے
مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) اسرائیل نے فلسطین میں انتخابات کیخلاف اپنی سازشوں کا دائرہ بڑھادیا ہے اور انتخابات کے التوا ، حماس کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کی سازش کے بعد اب مشرقی یروشلم کے شہریوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے، حماس نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کا التواکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، حماس کے رہنما موسی ابومرزوق نے ٹوئٹ کیا کہ حماس کسی بھی بہانے سے انتخابات کو ملتوی اور بیت المقدس کے شہریوں کو مستثنی کرنے کے خلاف ہے، امیدواروں کو قومی رجحان اور اعتبار کے ساتھ انتخابات کے لئے عملی اقدام انجام دینا چاہئے،انھوں نے فلسطینی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بعض امیدواروں کی حمایت کے لئے اپنے حربوں سے استفادہ نہ کرے ، حماس کے ایک اور رہنما صلاح البردویل نے کہا تھا کہ غاصب صہیونی حکومت انتخابات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ادھر حماس کے ایک اور رہنما عزت الرشق نے بھی مقبوضہ مشرقی یروشلم میں شہریوں کو انتخابات میں رائے دہندگی کی اجازت دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نامزدگی ، ووٹ ڈالنے اور نمائندگی کے معاملے میں یروشلم میں اپنے لوگوں کی شرکت پر اپنے اصرار اور کا اعادہ کرتے ہیں جیسے 2006کے الیکشن میں حصہ لیا تھا، یہ ایک مستقل اورناقابل سمجھوتہ پوزیشن ہے ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یروشلم کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ، کیونکہ تاریخی حق اور علامتی جدوجہد فلسطینی عوام کے لئے نمائندگی کرتی ہے،الرشق نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی تمام تر طاقتیں اور ذرائع اسرائیل پر دباو ¿ ڈالیں گے تاکہ وہ یروشلم میں انتخابات کی اجازت دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular