روزانہ 15 تا 25 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،حکام
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کے فضائی محاصرہ کی وجہ سے32ہزار سخت بیمار اور زخمی مریض پھنس کر رہ گئے،ہوائی حمل و نقل کے ادارے کے سربراہ مازن غانم نے کہا ہے کہ اقوام متحد ہ نے مریضوں کیلئے پروازوں کا شیڈول تیار کیا ہے، لیکن وہ ناکافی ہے کیونکہ ہر ماہ صرف 4 پروازوں کو اڑنے کی اجازت دی گئی ہے اور ہر پرواز میں صرف 7 مریض ہی منتقل کئے جا سکتے ہیں، اس شیڈول کے مطابق32ہزار مریضوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے 13 سال درکار ہوں گے، محاصرے کے باعث روزانہ 15 تا 25 مریض جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، کیونکہ انہیں علاج معالجے کیلئے بیرون ملک سفر کرنے کی سہولت میسر نہیں آتی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فضائی محاصرہ، 32ہزار مریض یمن میں پھنس گئے
فضائی محاصرہ، 32ہزار مریض یمن میں پھنس گئے
-
Ilyas - فروری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































