جرمن صدر نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں معافی کی اپیل کریں گے
پیرس /برلن (نیوز ڈیسک)فرانس کی جانب سے افریقی ملک روانڈا میں نسل کشی کے ادھورے اعتراف کے بعد جرمنی نے بھی افریقی ملک نمیبیا میں نسل کشی کا جرم تسلیم کرلیا جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نمیبیا کے دورے کے دوران پارلیمان سے خطاب میں اپنے جرائم پر معافی کی اپیل کریں گے،ہائیکو ماس نے اعترافی بیان میں کہا کہ جرمنی نے اپنی مہم کے دوران وہاں کے عوام کوبے پناہ مصائب میں مبتلا کیے رکھا تھا، 1904 سے 1908 کے دوران نمیبیا میں مظالم کو ہم باضابطہ سرکاری طورپر نسل کشی کا نام دے سکتے ہیں،فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں1994 کی نسل کشی میں مارے گئے افراد کی یادگار پر ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ وہ اس نسل کشی پر ذاتی طور پر معافی مانگتے ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فرانس اور جرمنی کا افریقا میں نسل کشی کا اعتراف
فرانس اور جرمنی کا افریقا میں نسل کشی کا اعتراف
-
Ilyas - جون 3, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































