
تل ابیب : عرب امارات اور بحرین نے فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی کو فروغ دینے کا کام شروع کردیا ہے، اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارتخانہ ابوظہبی میں کھول لیا ہے، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے، ابوظہبی میں موجود اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے، بحرین کی آمرانہ حکومت نے خالد یوسف الجلاہمہ کو مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنا پہلا سفیر متعین کردیا، الجلاہمہ جلد ہی اسرائیل میں پہلے سفیر کے طور پر اپنا کام شروع کرنے والے ہیں وہ اس سے پہلے امریکا میں بحرین کے نائب سفیر تھے۔


































