Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراق میں نیا سیاسی بحران،وزیراعظم کی مجوزہ کابینہ مسترد

7شیعہ جماعتوں کے اتحاد کے اجلاس میں مصطفی الکاظمی نے وزرا کے ناموں کی ابتدائی فہرست پیش کی،تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر فہرست کو مسترد کردیا
وزیراعظم کی نئی کابینہ تشکیل دینے کی سفارش،تمام نام سیاسی جماعتوں کے دباؤ پر شامل کئے گئے،پارلیمنٹ سے منظور ی مشکل ہوگی، رہنما سائرون گروپ
بغداد (نیوز ڈیسک)عراق میں شیعہ جماعتوں کے اتحاد نے نامزد وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کیلئے منتخب تمام نام مسترد کردئے جس سے نیا بحران پیدا ہوگیاہے،فتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری کی رہائش گاہ پر 7شیعہ جماعتوں کے اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں مقتدیٰ الصدر کی سیرون،فتح گروپ، الحکمۃ،النصر،ریاست وقانون گروپ اور العطا گروپ نے حصہ لیا،اجلاس میں نامزد وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنی کابینہ کے ناموں کی ابتدائی فہرست پیش کی لیکن شیعہ جماعتوں نے اسے مسترد کردیا،شیعہ رہنما عمارالحکیم کی جماعت الحکمۃکے رہنما رحیم العبودی نے بتایا کہ شیعہ اتحاد نے ناموں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ان سے ہر وزارت کیلئے نام پیش کرنے پر زور دیا تاکہ وزرا کی فہرست صدر کو بھیجی جائے، بعدمیں سائرون گروپ کے رکن پارلیمنٹ بدر الزیاد نے بتایا کہ مجوزہ کابینہ کا پارلیمنٹ سے منظور ہونا ناممکن ہے،کیونکہ اس میں سیاسی جماعتوں کے دباؤ پر نام شامل کئے گئے ہیں، صدر برہم صالح نے عدنان الزرفی کی جانب سے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد مصطفی الکاظمی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular