Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراق میں امریکی فوج نشانہ پر،چھاونی اور قافلوں پر حملے

بغدا د میں فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے 3راکٹ داغے گئے،دو راکٹ اڈے کے قریب اور تیسرا آبادی میں ایک مکان پر گرا،کوئی نقصان نہیں ہوا
کویت اور شام سے داخل ہونیوالے امریکا کے6 فوجی قافلوں پر دیوانیہ، بابل، ذی قاراور صلاح الدین میں حملے،امریکی فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا
 بغداد(نیوزڈیسک)عراق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی اڈے کے نزدیک نامعلوم مقام سے داغے گئے تین راکٹس آکر گرے ہیں ، 2 میزائل ہوائی اڈے کے جوار میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک گرے جبکہ تیسرا میزائل الا جہاد محلے کے ایک مکان پر لگا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم تینوں میزائلوں کے گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ،میزائل گرنے کے واقعات کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور ایئرپوٹ پر سرگرمیاں بھی معطل رہیں،ادھر 24گھنٹوں کے دوران 5امریکی فوجی قافلوں کو نشانہ بنایا گیا، رات کے اوقات میں امریکا کے 5 فوجی کاروانوں پر حملے دیوانیہ، بابل اور ذی قار صوبوں میں کئے گئے جس میں فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھٹا حملہ صوبہ صلاح الدین میں کیا گیا، دیوانیہ اور بابل صوبوں میں امریکی فوجیوں کے قافلوں پر حملوں کی ذمہ داری اصحاب الکہف گروہ نے قبول کی ہے ، عراق میں امریکی فوجیوں کےان قافلوں کو نشانہ بنایا جاتاہے جو عراق کیلئے امدادلانے والے قافلے شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular