Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

شہدائے جیکب آباد کی برسی کا مرکزی پروگرام 13 نومبر کو مقتل شہداء پر منعقد ہوگا ، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد نے دین اسلام کی راہ اور حسینیت کی پیروی میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ہم شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے شب عاشور کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداء پہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں، ریاستی ادارے ان کے خون سے انصاف نہ کرسکے، آج بھی ان شہداء کے قاتل اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قانون کی گرفت ابھی تک قاتل دہشت گردوں سے بہت دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقام تعجب ہے کہ بےگناہ نہتے عزاداروں کے خلاف صرف یا حسین (ع) کہنے کے جرم میں تو سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں اور شریف شہریوں کو ملک بھر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا گیا مگر ہزاروں شہداء کے قاتل آج بھی ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیتے ہوئے ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور ہمارا بنیادی انسانی حق ہے جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular