Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے خوراک کی امداد میں کٹوتی کا فیصلہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے فنڈز کی کمی سے لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے خوراک کی امداد میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کیلئے ماہانہ الاؤنس کی قدر بارہ سے دس ڈالر فی کس کردی جائے گی۔ اگر اپریل تک نئے فنڈز نہ ملے تو مزید کٹوتیاں ضروری ہوں گی۔ بنگلہ دیش میں سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر اونو وان مانن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ڈونر کمیونٹی اب 50 لاکھ روہنگیا بچوں اور ان کے خاندانوں سے منہ موڑ رہی ہے۔ جو دنیا کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیےان کی وابستگی کی محدودیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے فنڈنگ کی کمی کے تباہ کن نتائج سے بھی خبردار کیا، اور کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے قبل راشن میں کٹوتی کرنا غیر معقول ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular