Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

تہران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ،تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

 وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناو ¿ں اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا
 کشمیری مسلمانوں کے نکتہ نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر حسن روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش
تہران(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تین روزہ سرکاری دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل آمد پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناو ¿ں اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر حسن روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، برادر ملک ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔صدر حسن روحانی نے ایران کی جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular