
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے تھپڑ سے متعلق سوال پوچھا، صدر میکرون سے براہ راست نشریات کے دوران طالب علم نے سوال پوچھا کہ جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے، فرانسیسی صدر نے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا اور جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں البتہ تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے، کسی کو بھی اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔


































