Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا

روزانہ کی خبریں

بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب، پاک فوج نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردئیے

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی خفیہ تنظیم "را” کی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے شواہد پیش کر دیے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انکشاف کیا ہےکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی تمام کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے، بھارت دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے، ان کی تربیت اور انہیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے، داعش کے 30 دہشت گرد بھارت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیجے گئے ہیں، بھارت نے کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ باغی گروپوں کو جمع کیا ہے، مصدقہ شواہد موجود ہیں کہ افغانستان میں بھارتی سفیر اور سفارت کار پاکستان میں دہشت گردی کے سہولت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود بھارتی کرنل راجیش دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ باغی گروہوں کو جمع کیا ہے، بھارت کراچی، لاہور، پشاور میں نومبر اور دسمبر میں تخریب کاری کی سازش بنا رہا ہے، داعش کے 30 دہشت گرد بھارت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیجے گئے ہیں، یہ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک جنگجو کے پاس بھیجے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مصدقہ شواہد ہیں کہ افغانستان میں بھارتی سفیر اور سفارت کار پاکستان میں دہشت گردی کے سہولت کار ہیں، بھارت کا ادارہ "را” خیبر پختون خوا اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی خفیہ تنظیم "را” کی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے شواہد میڈیا کے سامنے پیش کر دیے۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت نے بلوچستان میں اپنے دہشت گردوں کو فنڈ بھیجے ہیں، ایم کیو ایم لندن کو بھی "را” کی فنڈنگ کے شواہد ہیں، 50 لاکھ ڈالر بلوچستان اور 32 لاکھ ڈالر ایم کیو ایم لندن کے طارق میر اور سرفراز مرچنٹ کو بھیجے ہیں، بھارت دہشت گردی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کا کنسورشیم بنا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں داعش کے قیام کی سازش کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو بارود اور اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے، بھارت نے وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھیجا ہے، ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بھی بھارت نے اسلحہ اور بارود فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے 66 دہشت گرد کیمپ افغانستان اور باقی بھارتی شہروں میں ہیں، بھارت نے قندھار میں دہشت گرد کیمپ قائم کرنے کے لیے 3 کروڑ ڈالر ادا کیے ہیں، اجمل پہاڑی نے چیف جسٹس پاکستان کے سامنے اعتراف کیا کہ الطاف حسین گروپ کے لیے بھارت نے 4 کیمپ قائم کیے۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر اللّٰہ نذر اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیوچلائی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے فرنٹ مین کو دیگر ممالک میں فنڈنگ کر رہا ہے، ڈاکٹر اللّٰہ نذر کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ساتھ روابط مصدقہ ہیں، ڈاکٹر اللّٰہ نذر نے جعلی افغان پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا، پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی اور اے پی ایس حملے میں "را” ملوث تھی، ان حملوں کی ویڈیوز افغانستان سے اپ لوڈ کی گئیں، بھارت آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت نے پاکستان میں اہم شخصیات کو قتل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک فریدون کے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے روابط تھے، آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے بعد ملک فریدون جشن منانے کے لیے افغانستان میں بھارت قونصلیٹ گیا، پی سی گوادر حملے کا ماسٹر مائنڈ "را” کا افسر انوراگ سنگھ تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular