
تہران : ایران نے کہا ہے کہ امریکی بلیک لسٹ سے بعض منتخب ناموں کے اخراج میں خیر سگالی کی کوئی علامت نظر نہیں آتی ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکانے اقتصادی دہشت گردی میں توسیع کردی ہے، پابندیوں کی فہرست سے بعض ناموں کو نکالنے کا نہ تو ایٹمی معاہدے سےمتعلق جاری مذاکرات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس میں نیک نیتی کا پیغام دکھائی دیتا ہے، ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے موثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانے کی کوشش کرے۔


































