عوام امریکی تاریخ کے صفحات کو اس سے زیادہ سیاہ کرنے کی اجازت نہ دیں
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی عوام کے نام اپنے پیغام میں امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہر وہ پالیسی جو ایران میں طبی نظام کو کمزور کرنے اور بحران سے نمٹنے کیلئے مالی وسائل کو محدود کرنے کا باعث بنے تمام ممالک کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے پر منفی اثرات مرتب کرے گی، امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ایرانی عوام کورونا وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام پوری قوت کے ساتھ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی حکومت سے جواب طلب کریں اور امریکی تاریخ کے صفحات کو اس سے زیادہ سیاہ کرنے کی اجازت نہ دیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکی عوام اپنی حکومت کے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،حسن…
امریکی عوام اپنی حکومت کے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،حسن روحانی
-
Ilyas - مارچ 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































