Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا پر موت کے سائے،لاکھوں ہلاکتوں کا امکان

یکم اپریل کو ریکارڈ ہزار اموات، خطرہ بڑھتا دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑگئے،قوم کو آئندہ دوہفتے میں مشکل حالات کیلئے تیار رہنے کا انتباہ
کورونا کا عفریت دنیا بھر میں زندگیاں نگلنے لگا، 13ہزار سے زائد اموات کے ساتھ اٹلی سرفہرست،اسپین،فرانس، ایران، برطانیہ میں بھی بے تحاشااموات
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کورونا کی وبا نے امریکا پر موت کے بادل گہرے کردئے،مقامی ماہرین نے ڈھائی لاکھ افراد کے مرنے کا امکان ظاہر کردیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ قوم تکلیف دہ وقت کیلئے تیار رہے، دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ تیزی سے کورونا وائرس امریکا میں پھیل رہا ہے،جہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار تک جاپہنچی ہے،سب سے زیادہ خوفناک صورتحال نیویارک کی ہے جہاں آدھی سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، امریکا میں صرف یکم اپریل کو ریکارڈ ہزار اموات ہوئیں، خطرہ بڑھتا دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑگئے اور وہ جو 12اپریل سے ملک کھولنے کی باتیں کررہے تھے قوم کو آئندہ دوہفتے میں عوام کو مشکل حالات کیلئے تیار رہنے سے بھی خبردارکیاا،دھرکورونا ٹاسک فورس کے رکن اور صدر کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ امریکا میں ایک سے دو لاکھ اموات متوقع ہیں، یہ تعداد بہت بڑی لگ رہی ہے لیکن امریکا کو ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے،،وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اگر موجودہ سماجی دوری کے رہنما خطوط کو برقرار رکھا گیا ہے تو کورونا وائرس کی وبا سے امریکا میں ڈھائی لاکھ اموات کا امکان ہے،ادھر دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں یکم اپریل تک 13ہزار اموات کے ساتھ اٹلی پہلے، 9ہزار اموات کے ساتھ اسپین دوسرے اور ساڑھے چار ہزار اموات کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے، دنیا بھر میں ہلاکتیں 42ہزار اور متاثرین کی تعداد ساڑھے 8لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular