Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، 2 مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو پارکنگ میں 4 افراد زخمی حالت میں پڑے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دم توڑ گئے جب کہ زخمی ہونے والا پانچواں شخص خود اسپتال پہنچ گیا۔
پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی تاہم فائرنگ کا واقعہ معمولی سے تنازع پر شروع ہوا جب کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 25000 ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران امریکا میں کار چھینے اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ ان واقعات میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ چند روز قبل بھی کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے جب کہ حملے میں ملوث کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular