امریکی حملہ پر خاموشی اور ایرانی جواب کی مذمت سے سعودیہ امریکی غلام ثابت ہوگئی
لاہور (پ ر) وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عراق پر دو امریکی حملوں پر خاموشی اور امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت سے ثابت ہوگیاکہ وہ حرمین کی بجائے امریکا کا غلام ہے، اعلیٰ عراقی عسکری عہدیدار اور شہریوں کی شہادت پر سعودی حکومت نے افسوس کا ایک لفظ تک نہ کہا لیکن ایران کے انتقامی اقدام کی مذمت کر کے امریکی مفادات کی ترجمانی کی گئی جو ایک اہم اسلامی ملک کی طرف سے قابل مذمت اور افسوسناک ہونے کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی امریکی خدمات اورغلامی کا ثبوت بھی ہے، جامعتہ المنتظر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل اور بحرانوں پر امریکا،اسرائیل اور سعودی عرب کی ہم فکری بہت بڑاسانحہ ہے جس سے اسلامی دنیا کے علاوہ سعودی عرب کے عوام اور ذمہ دار علماء بھی بیزار ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا،اسرائیل اور سعودی ہم فکری بہت بڑاسانحہ ہے،علامہ نیا ز…
امریکا،اسرائیل اور سعودی ہم فکری بہت بڑاسانحہ ہے،علامہ نیا ز نقوی
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 31
- 0 minute read


































