
غزہ : حماس نے امریکا کی سرکردگی میں نیٹو اور غاصب صیہونی حکومت کے شانہ بشانہ بعض عرب اور اسلامی ممالک کی فوجی مشقوں کو فلسطین اور قبلہ اول کے ساتھ غداری سے تعبیر کیا ہے اور اسلامی و عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون ختم کریں۔حماس کے بیان میں آیا ہے کہ ارضِ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے شانہ بشانہ فوجی مشقوں میں شرکت سے جہاں اُس غیر قانونی حکومت کی تائید ہوتی ہے، وہیں فلسطینیوں کی مزید سرزمینوں کو ہڑپنے اور انکے خلاف جاری صیہونیوں کے شیطانی منصوبوں اور ظلم و تشدد کے سلسلے کو بھی تقویت ملتی ہے۔


































