
اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور مناما کا دورہ کریں گے ،مقصد ایران کے خلاف خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد بنانا ہے
اتحاد کی بنیاد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ستمبر میں ابراہم معاہدے کے ذریعے رکھی تھی،امارات اور بحرین معاہدے میں شامل ہوچکے
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیل وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ایران کیخلاف عرب ممالک کااتحاد قائم کرنے کا بیڑا اُٹھالیا، وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور مناما کا دورہ کریں گے اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد اور بحرین کے امیر سے ملاقات کریں گے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کا مقصد ایران کے خلاف خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد بنانا ہے، جس کی بنیاد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ستمبر میں ابراہم معاہدے کے ذریعے رکھی تھی


































