میرے ضمیر نے مجھے ایسا کرنے سے روکا ، اس پر کوئی ندامت نہیں
ابوظہبی(نیوزڈیسک) عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘امارات ایئر’ نے ہوائی جہاز اسرائیل لے جانے سے انکار کرنے والے پائلٹ کو ملازمت سے معطل کردیا اور اس کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ، فلسطینی حلقوں نے پائلٹ کے اس اقدام کی تحسین کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ قرار دیا ہے،برطرف ہواباز منعم صاحب الطباع نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میںلکھا کہ مجھے کہا گیا تھا میں اماراتی پرواز کو اسرائیل لے جاﺅں، میرے ضمیر نے مجھے ایسا کرنے سے روکا، اللہ نے میری مدد کی۔ مجھے اس پر کوئی ندامت نہیں، سوشل میڈیا پر فلسطینیوں اور عرب برادری کی جانب سے تیونسی پائلٹ کی حمایت میں کئی ہیش ٹیگ ٹرینڈکرتے رہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل جانے سے انکار،امارات میں پائلیٹ معطل
اسرائیل جانے سے انکار،امارات میں پائلیٹ معطل
-
Ilyas - جنوری 21, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 1 minute read


































