
حال ہی میں عرب ممالک کا دورہ کیا ہے مگر ابھی اس کے بارے میں بتا نہیں سکتے،پارٹی اجلاس میں نیتن یاہوکی ڈھکے چھپے الفاظ میں دورہ سعودیہ کی تصدیق
نیتن یاہو نے عرب ممالک جانے کا دعویٰ کیا لیکن وہ کسی بحرین اور عرب امارات سمیت کسی بھی ملک نہیں گئے ،انہوں نے سعودیہ کا دورہ کیا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دورہ سعودی عرب کی تصدیق کردی ، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا اسرائیل عراق کے کرد خودمختار علاقے سے تعلقات قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ انہوں نے حال ہی میں عرب ممالک کا دورہ کیا ہے مگر ابھی اس کے بارے میں بتا نہیں سکتے، اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے حال ہی میں کسی عرب ملک کا دورہ نہیں ،لہذا عرب ملک کے دورے سے متعلق ان کا اشارہ سعودی عرب کی جانب ہے، انہوں نے تعلقات قائم ہونے کے بعد عرب امارات اور بحرین جانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ابھی تک گئے نہیں،اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ الیکشن میں اسرائیلی عربوں کے ووٹ کیلئے مہم چلائیں گے ،ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہونا چاہئیں، وہ عربوں سے کہیں گے کہ وہ اس بار انہیں ووٹ دیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر نیوم کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اعلیٰ سعودی شخصیات سے ملاقات بھی کی تھی ، دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تردید کی تھی


































