Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اخلاق سب کیلئے

منیر الحسن جعفری
بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ تنہا بیٹھ کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر انہیں کہیں مجبوراً دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے لئے کہا جائے تو اس صورت میں بھی حتی الامکان ان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ کھانا تناول کرتے وقت اپنے برتن (پلیٹ) کو ایک طرف دور ہی رکھ کر بیٹھیں یعنی دوسروں اور ان کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔حالانکہ یہ اچھی عادت نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کی یہ عادت ان کی نفسیاتی بیماری کی علامت ہو جو ان سے گوشہ تنہائی کا تقاضا کرتی ہے یا پھر ان کی یہ عادت ان کی شخصیت میں پائے جانے والے غرور و تکبر کی عکاسی کرنے والی عادت بھی قرار دی جاسکتی ہے۔
دوستو! آپ زیادہ سے زیادہ(جہاں تک آپ سے ممکن ہو)دوسروں کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا تناول کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ وہ افراد جو دوسروں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں ان کی یہ عادت ان کے خلوص اور پاک نفس کی خاص پہچان ہے اور یہ وہ خصوصیت ہے جسے تنہا کھانے کی میز پر بیٹھ کر غذا کھانے کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک میں دوسروں کو بھی زیادہ سے زیادہ شریک کریں ارشاد رسول مقبول ہے کہ :
”اللہ کے نزدیک بہترین غذا تو وہی ہے جس کی طرف زیادہ افراد کے ہاتھ بڑھیں یعنی جسے زیادہ سے زیادہ افراد مل بیٹھ کر تناول کریں۔“

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular