Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ العظمی سیستانی کی دنیا کے نیک افراد سے لبنان کی مدد کرنے کی اپیل

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے بعد ایک بیان جاری کر کے پوری دنیا کے نیک انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان کی مدد کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ نجف کی اعلی دینی قیادت بیروت میں ہونے والے دردناک دھماکے پر غمگين ہے، جس میں بہت سے لوگ جاں بحق ہوئے، بہت سے زخمی ہوئے اور دسیوں ہزار لوگ بے گھر ہو گئے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ رنج و غم کی اس گھڑی میں لبنان کے عوام کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انھیں اس بڑے امتحان سے گزر جانے کا حوصلہ اور صبر عطا کرے۔
آيت اللہ العظمی سیستانی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم دنیا بھر کے مذہبی اور نیک لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سخت حالات میں لبنانی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ان کی مدد کریں تاکہ اس المیے کے بعد ان کے مصائب اور غم میں کمی آ سکے۔ بیان کے آخر میں کہا گيا ہے کہ ہم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنے سایۂ رحمت میں جگہ دے، ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل عطا کرے اور زخمی ہونے والوں کو جلد از جلد صحت و شفا عطا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular