
تہران : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا سے کسی ممکنہ معاہدے سے متعلق امریکی میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی حکمتِ عملی اور میڈیا مہم کا مذاق اڑا دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکی آپریشنز کو طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو چکا ہے، اب دوبارہ معمول کے مطابق آپریشن فاکسیوس شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا کی رپورٹس امریکا سے چلائی جانے والی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ان کا اشارہ فاکس نیوز اور ایگزیوس کی رپورٹ کی جانب تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے اور ایٹمی مذاکرات کے نئے فریم ورک پر اتفاق کے لیے ایک صفحے کی مفاہمتی یادداشت تیار کرلی گئی ہے۔


































