Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

یمن اس وقت دنیا کے بدترین انسانی المیہ سے دوچار ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اس وقت یمن دنیا کے بدترین انسانی المیہ سے روبرو ہے اور اسے قابو میں کرنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے صحت سے متعلق یمن کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی ذرائع کی کمی سے یمن میں انسان دوستانہ مشن مشکلات سے روبرو ہو گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یمن کی مدد نہ کی گئی تو یمن میں انسان دوستانہ سرگرمیاں منجملہ ناقص غذا کی مار جھیل رہے دس لاکھ سے زائد یمنی بچوں کے علاج کا عمل متاثر ہوگا۔
خیال رہے کہ عرب اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ جنگ و جارحیت میں مصروف ہے جس کے سبب ملک کی بڑے پیمانے پر بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں جن میں مساجد، مدارس، اسکولز، بجلی گھر، بازار، تجارتی مراکز، اسپتال اور طبی مراکز بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ یمن کو اس وقت بھوک مری اور کورونا سمیت مختلف وبائی بیماریوں کا بھی سامنا ہے جس کی زد میں لاکھوں یمنی بالخصوص کمسن بچے آچکے ہیں اور صورتحال ناقابل بیان حد تک ابتر ہو چکی ہے، مگر اس کے باوجود سعودی عرب اور اسکے اتحادی جنگ روکنے پر کسی طرح آمادہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular