Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان میں شرپسند عناصر شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، امامیہ کونسل

مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام ملی تنظیموں کا اجلاس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت کی مِخدوش صورت حال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپنی رٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے نلتر واقعے کو ذاتی دشمنی قراد دینے کے باوجود چند شرپسند عناصر کی جانب سے شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے پے در پے واقعات سِخت تشویشناک ہیں۔ شرپسندوں کو علاقے کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، جنہوں نے ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر ذاتی مفاد کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور ہمیشہ فرقہ واریت کا سہارا لیکر علاقے کو آگ و خون کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ شتیال سے لیکر گلگت تک کھلے عام اسلحہ کی نمائش، کفر کے فتوے، کافر کافر کی نعرہ بازی اور شرانگیز تقاریر کے ذریعے اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی گئی، لیکن آغا سید راحت حسین الحسینی، علماء کرام اور امامیہ کونسل کے بابصیرت قائدین نے انتہائی صبر و تحمل اور بردباری سے شرپسندوں کے پلان کو خاک میں ملایا۔
تکفیری گروہ بیرونی ایجنڈے پر عبوری صوبے اور اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں، جو کہ کسی صورت ملک و علاقے کے مفاد میں نہیں، لہذا شرپسند گروہ کو تمام مکاتب فکر کے افراد مل کر تنہا کریں اور حکومت کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، لیکن نہ معلوم صوبائی حکومت اور انتظامیہ کس مصلحت کے تحت خاموش ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گذشتہ دن امامیہ جامع مسجد کے گیٹ کے سامنے راہگیر پر فائرنگ اور گھڑی باغ میں دنیور کی سوزوکی پر حملہ جس کے نتیجے میں دو افراد ذِخمی ہوئے، اسی گروہ کی کارستانیاں ہیں، اس گروہ کو بروقت لگام نہ دی گئی تو علاقہ کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا۔ اجلاس میں 15 شعبان یوم ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اجتماعات کو بھرپور و منظم انداز میں منعقد کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پہاڑوں اور شاہراہوں پر چراغاں کرنے والے جوانوں کی رہنمائی و سرپرستی کی جائے، جبکہ ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی سختی سے ممانعت کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular