Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

کورونا کی شدت میں اضافہ، پازیٹو کیسز میں کراچی سرفہرست، ضلع شرقی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.61 فیصد ہو گئی۔ 11.80 فیصد کورونا پازیٹو کیسز کے ساتھ کراچی سر فہرست، پشاور کا دوسرا ور میرپور کا تیسرا نمبر پر ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 75 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر شہر قائد کے ایک اور ضلع میں مائیکر اسمارٹ ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔کراچی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلشن اقبال کے سب ڈویژن میں آنے والے علاقوں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سب ڈویژن جمشید ٹاؤن کے علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس اور جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات پر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبارپر پابندی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس یا کسی بھی قسم کا پارسل پہنچانے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کو گھر یا علاقے سے باہر نکلنے کے لیے وجہ بیان کرنا ہوگی بغیر عذر کسی کو نہیں نکلنے دیا جائے گا، مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular