
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد، صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


































