Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کسانوں کیخلاف مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، امریکی سینیٹر کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، کسانوں پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا۔ امریکی سینیٹر باب مینڈز نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلیکن سے کسانوں کا معاملہ بھارت سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی کسانوں کے احتجاج کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے، دلی کی تہاڑ جیل میں قید کسانوں کو رہائی مل گئی، متحرک نوجوان کارکن رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے احتجاج میں شامل تھے، مطالبات کی منظوری تک کاشتکاروں کے ساتھ رہیں گے۔ زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے احتجاج میں شریک افراد پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا، متحدہ کسان مورچہ کے رہنما نے کہا ہے کہ تین کالے قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رہےگا۔ مظاہرین نے دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular