Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کابل: خواتین ججز پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی

کابل میں خواتین ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ افغان دارالحکومت میں خواتین ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین جج جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو خواتین ججز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular