Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پومپیو سمیت ٹرمپ کے کئی ساتھیوں پر چین نے پابندی عائد کر دی

چین نے امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ کےکئی ساتھیوں پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی عائد کی ہے جو امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز عائد کی گئی۔ چین نے امریکا کی جانب سے چین کے خلاف پے در پے لیے جانے والے ایکشن اور انہیں چینی اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ پابندی عائد کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پیٹر نوارو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ برائن، مشرقی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈیوڈ اسٹیلول، سیکریٹری صحت الیکس ایزر اور اقوام متحدہ میں امریکا کے نمائندے کیلی کرافٹ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چین نے ٹرمپ کے سب سے اہم ساتھیوں قومی سلامتی کے سابق مشیر جون بولٹن اور سابق مشیر اسٹیفن بینن پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے خود غرض سیاسی مفادات اور چین سے نفرت نے یہ ظاہر کیا ہے ان کی نظر میں چینی اور امریکی عوام کے مفادات کی کوئی قدر نہیں جس وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے لہٰذا یہ تمام شخصیات اور ان کے اہلخانہ کا چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلہ فوری بند کر دیا گیا ہے۔ چین کا کہنا ہےکہ ان شخصیات کی کمپنیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بھی چین کے ساتھ کاروبار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے چین کے اس اقدام کو مذموم اور بے نتیجہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular