Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے کورونا وبا کی روک تھام کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ادارے کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے جاری کردہ ممالک کی درجہ بندی میں بھارت ایشیا میں سب سے پیچھے رہ گیا۔ بین الاقوامی ادارے بلوم برگ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ ریزیلیئنس یا کووڈ کی مزاحمت کے عنوان سے 54 ممالک کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی ان ممالک کی جانب سے وبا کو مؤثر انداز میں قابو کرنے کے اقدامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان 54 ممالک میں 27 ویں نمبر پر رہا جب کہ بھارت فہرست میں شامل 12 ایشیائی ممالک میں سب سے پیچھے رہا اور درجہ بندی میں اسے 34 واں نمبر دیا گیا۔
بین الاقوامی ادارے کے مطابق اس درجہ بندی میں بنیادی طور پر یہ پیمانہ رکھا گیا تھا کہ کس ملک نے کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو کم سے کم متاثر کرکے وبا کے قابو کرنے لیے اقدامات کیے۔ درجہ بندی کے لیے 200 ارب ڈالر کی 53 معیشتوں کا سروے کیا گیا۔ جس میں وائرس کے کیسز کی تعداد ، شرح اموات، ٹیسٹینگ کی صلاحیت، ویکسین کی فراہمی کے معاہدے، مقامی صحت عامہ کے نظام کی کارکردگی، معیشت اور شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر لاک ڈاؤن کے اثرات کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular