Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چائنہ میں ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہوگا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔
پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular