Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

(ویانا میں ) ایران سے بلاواسطہ مذاکرات کا امریکی پروپیگنڈا ناکام

 ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں چین،فرانس ،روس،برطانیہ اور جرمنی کی شرکت، ایران امریکا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہوئے،روس
اجلاس میں ماہرین کی سطح پر الگ الگ نشستیں جاری رکھنے پر اتفاق ،امریکی پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کیلئے پہلا اور ضروری اقدام ہے،ایران
 ویانا(نیوز ڈیسک) ویانامیں ایران کے ساتھ بلاواسطہ مذاکرات کا امریکی پروپیگینڈا ناکام ہوگیا، ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں صرف ایران اور چارجمع ایک گروپ میں شامل ممالک چین،فرانس ،روس،برطانیہ اور جرمنی کے نمائندے شریک ہوئے، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہوئے،ایران نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ویانا اجلاس میں امریکا شریک نہیں ہوسکتا، اجلاس میں صرف ایران اور چارجمع ایک گروپ کے نمائندے ہی شامل ہوں گے ، اجلاس کے پہلے دور میں ماہرین کی سطح پر الگ الگ نشستیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ماہرین کی دو الگ الگ متوازی نشستیں بھی ہوں گی جن میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں کے تعلق سے فنی معاملات پر بحث ہوگی ، ماہرین کی ان نشستوں کا نتیجہ اور ان کی رپورٹ کمیشن میں پیش کی جائے گی ، اجلاس میں شریک ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی اگلی نشست جمعے کو ہوگی،انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کیلئے پہلا اور ضروری اقدام ہے ، جیسے ہی پابندیاں ختم ہوں گی ایران ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر پوری طرح سے دوبارہ عمل درآمد شروع کردے گا ، پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کے اقدامات کے سلسلے میں ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم یورینیم کی20 فیصد افزودگی روکنے کے بدلے میں ایران کے منجمد اثاثوں میں سے صرف ایک ارب ڈالر ریلیز کرنے کے حوالے سے کسی بھی طرح کی گفتگو کو مسترد کرتے ہیں، ہم ایٹمی معاہدے پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے ہیں تو دیگر موضوعات کے بارے میں مذاکرات کا تو سوال ہی نہیں اٹھتااس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہاتھا کہ تمام امریکی پابندیوں کا یقینی اور عملی خاتمہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کا واحد راستہ ہے،ویانا اجلاس کا اصل ایجنڈہ امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور دیگر فریقوں کے معاہدے پر عملدرآمد ہے ، ویانا اجلاس اور مشترکہ کمیشن کے پچھلے اجلاسوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ، ایران اسی وقت ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرے گا جب امریکا کی طرف سے سبھی پابندیاں اٹھالی جائیں گی ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular