
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای آئندہ چند دنوں میں ایرانی ساخت کورونا ویکسین لگوائیں گے، ایران میں میڈیکل سائنس کے ثقافتی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا مرندی کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کرونا ویکسین لگانے کی دو شرائط رکھی تھی کہ انہیں باری سے ہٹ کر ان کو الگ سے ویکسین نہ لگائی جائے اور صرف ایرانی ویکسین لگوائی جائے، یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں اسّی سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کے وقت آپ نے غیر ملکی ویکسین نہیں لگوائی اور ایرانی ویکسین کا انتظار کیا اب جبکہ ایرانی ویکسین دستیاب ہونے جا رہی ہے، رہبر معظم کو اس کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی۔


































