
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کو فون کرکے پاکستان میں مسئلہ افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کے مطابق افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم نے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی، جس میں افغانستان کے استحکام اور سلامتی پر گفتگو کی گئی، فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اہم ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔


































