Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

واشنگٹن: ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہو گئے، مشتعل افراد کیپٹل ہل(امریکی ایوانِ نمائندگان) کی عمارت میں جا گھسے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت کا گھیراؤ کیا، انتطامیہ نے نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور امریکی کانگریس کے دفاتر خالی کرالئے۔ کانگریس اجلاس سے قبل ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں صبح چھ تا رات چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
بعد ازاں امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔ کانگریس نے کمیلا ہریس کی بطور نائب صدر کےعہدے کیلئے بھی توثیق کی، جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی کال پر واشنگٹن میں اکٹھا ہونے والے انکے حامیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار ٹرمپ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular