
نیویارک میں ایک چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے منہٹن میں واقع چرچ پر مسلح شخص کے حملے کے بعد پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گولی ماردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور شخص مارا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے دعائیہ تقریب کے بعد چرچ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگيا۔ واقع میں کسی عام شہری یا سیکیورٹی اہل کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔


































