Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آبادکار نے 3 فلسطینیوں کو بےدردی سے کچل ڈالا

فلسطین کی مقبوضہ وادیٔ اُردن کے شمال میں ایک صہیونی نے اپنی گاڑی سے 3 فلسطینیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 2 شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی حکام نے بتایا کہ صہیونی تارکین وطن کے ایک ٹولے نے عین البیضا اور بردلا کے درمیان چوک میں فلسطینی شہریوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی، جس میں 50 سالہ "بلال شحادہ بواطنہ” موقع پر شہید ہو گیا۔ دریں اثنا غرب اُردن ہی میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی شرپسندوں کا ایک دوسرا حملہ ناکام بنا دیا۔ مقامی افراد کے مطابق حومش یہودی کالونی کے قریب صہیونی شرپسندوں کے ایک گروہ نے فلسطینی شہریوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔
علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینی زخمی اور کئی دیگر کو حراست میں لے کر تفتیشی مراکز منتقل کردیا گیا۔
اسی دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے ایک شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی پر صہیونی دہشتگردوں نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular